طیفی بٹ کے بہنوئی کا پوسٹ مارٹم مکمل ،لاش ورثا کے حوالے
09-03-2024
(لاہور نیوز) اچھرہ کے علاقہ میں قتل ہونیوالے طیفی بٹ کے بہنوئی کا پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی مقتول جاوید بٹ کا پوسٹ مارٹم مکمل کر نے کے بعد پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول جاوید بٹ کو سینے پر پانچ گولیاں ماری گئیں جو اسکی موت کا سبب بنیں اور وہ موقع پر ہی چند منٹ زندگی و موت کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ مقتول جاوید بٹ کے پوسٹ مارٹم کے موقع پر جنرل ہسپتال کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ س بچا جا سکے۔