خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس، ملزموں کی شناخت پریڈ مکمل، 7روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

09-03-2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کا مقدمہ میں ملو ث مرکزی ملزم حسن شاہ اور رفیق عرف فیکی کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج عرفان حیدر  نے مقدمے کی سماعت کی، ملزم حسن شاہ اور رفیق عرف فیکی کو شناخت پریڈ کے بعد عدالت پیش کیا گیا، تفتیشی افسر  نے کہا کہ حسن شاہ اور رفیق عرف فیکی کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو گئی ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو مزید بتایا کہ خلیل الرحمان قمر  نے جیل میں ملزمان کو شناخت کیا، تفتیشی افسر  نے عدالت سے استدعا کی کہ تفتیش کیلئے ملزمان کا 20 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کا سات روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک کیلئے ملتوی کر دی۔