یکم جولائی سے 2 ستمبر تک بارشوں سے 306 افراد جاں بحق
09-03-2024
(لاہور نیوز) این ڈی ایم اے نے یکم جولائی سے 2 ستمبر تک ہونے والے جانی ومالی نقصانات کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے 2 ستمبر کے دوران ہونے والی بارشوں سے 306 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 101 مرد، 50 خواتین، 155 بچے شامل ہیں۔ این ڈی ایم اے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں 31 اموات ہوئیں ، خیبرپختونخواہ میں 88 ، پنجاب میں 114 اموات ہوئیں جبکہ سندھ میں 61، گلگت بلتستان میں 4، آزاد جموں کشمیر میں 8 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ مختلف حادثات میں591 افراد زخمی ہوئے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارشوں سے 23416 انفراسٹرکچر تباہ ہوا تاہم تباہ شدہ انفراسٹرکچر میں 8 سکول، 35 پل بھی شامل ہیں۔