16 پلانٹس گزشتہ سال میں 10 ارب بنا بجلی پیدا کئے لے اڑے
09-03-2024
(ذیشان یوسفزئی) پاور پلانٹس کی جانب سے بنا بجلی پیدا کئے اربوں روپے لینے کا انکشاف ہوا ہے۔
16 پلانٹس گزشتہ سال میں 10 ارب روپے بنا بجلی پیدا کئے لے اڑے، ہوا سے پیدا بجلی بھی مہنگی دی گئی، ہوا سے پیدا کی گئی بجلی 38 روپے 43 پیسے فی یونٹ چارج کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق 16 ونڈ پاور پلانٹس ایک ارب 13 کروڑ ڈالر سے زائد لاگت سے بنائے گئے اور یہ ونڈ پاور پلانٹس 2018 کے بعد صوبہ سندھ میں لگائے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کم بجلی پیدا کر کے ونڈ پاور پلانٹس نے 10 ارب روپے کیپسٹی پیمنٹس لیں، ونڈ پاور پلانٹس نے سسٹم مسائل کے باعث بجلی پیدا نہیں کی۔