پنجاب میں 3 ستمبر سے مون سون بارشوں کا نیا سپیل شروع ہو گا
09-02-2024
(لاہور نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پنجاب میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔
این ڈی ایم اے کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ بارشوں کا سلسلہ 3 تا 4 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور میں بھی موسلادھار بارشیں متوقع ہیں ، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، چکوال میں بھی شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، نشیبی اور شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے پہاڑی ندی نالوں میں بھی سیلابی صورتحال متوقع ہے، حکام نے شہریوں سے سیلاب اور بارش کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کیلئے ضروری احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی ہے۔