پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات کر کے ملک کو بحرانوں سے نکالا جائے: محمود اچکزئی

09-02-2024

(لاہور نیوز ) سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کر کے ملک کو بحرانوں سے نکالا جائے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم ایک دوسرے کے بھائی ہے، ایک دوسرے کو طعنے نہ دیں، کون کس کی گود میں نہیں پلا؟ انہوں نے خواجہ آصف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں، ملک کو بحرانوں سے نکالا جائے، اسٹیبلشمنٹ سمیت سب سے مذاکرات کے لیے تیار ہوں، نواز شریف کا بیان آیا ہے سب بیٹھ کر بات کریں، آئیں آرمی چیف سمیت ہم سب ملکر بیٹھیں۔ سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ہم  نے اسٹیبلشمنٹ سے کہنا ہے آپ ہماری اسٹیبلشمنٹ ہیں، ہماری فوج ہیں، بس ہم کہیں گے کہ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، جے یو آئی ف، سنی اتحاد کونسل اور تمام جماعتیں متفق ہیں، ملک میں آئین کی بالادستی  کیلئے مذاکرات کی بات ہوتی ہے تو آپ ایک دوسرے پر چھریاں پھیرتے ہیں، آئیں! مل کر بیٹھیں کہ یہ بدبخت بحران کس طرح آیا۔