نامعلوم افراد کی فائرنگ، امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی قتل

09-02-2024

(لاہور نیوز) اچھرہ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی کو قتل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ اچھرہ کے علاقے مسلم ٹاؤن انڈر پاس کے قریب گاڑی پر فائرنگ ہوئی، وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر گاڑی میں سوار محمد جاوید بٹ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ مقتول کی بیوی گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہو گئی  جسے طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے تاہم گاڑی میں سوار مقتول جاوید بٹ کی بیٹی محفوظ رہی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مقتول جاوید بٹ امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی تھا، واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔