حکومت آئی پی پیز کے معاملے پر پارلیمان کے سوالات کے جوابات دینے سے کترانے لگی

09-02-2024

(ذیشان یوسفزئی) آئی پی پیز کے معاملے پر حکومت پارلیمان کے سوالات کے جوابات دینے سے کترانے لگی۔

وزارت توانائی آئی پی پیز کے متعلق ایوان بالا کو جواب دینے سے کترا رہی ہے، جمعہ کے روز سینیٹ اجلاس میں پوچھے گئے چھ اہم سوالات کو نظر انداز کیا گیا۔ پاور ڈویژن آئی پی پیز معاہدوں کی تفصیل قائمہ کمیٹی میں پیش کرنے سے بھی انکار کر چکا ہے، سینیٹ میں آئی پی پیز کے معاہدوں اور لائسنس کی تجدید کے سوال پر کوئی جواب نہیں آیا جبکہ پاور ڈویژن نے بجلی کے گردشی قرضے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بھی چپ سادھ لی۔ سوالات سینیٹر سیف اللہ ابڑو، سینیٹر محسن عزیز اور سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کئے تھے، جمعہ کے روز سینیٹ اجلاس کے چھ اہم سوالات کو پاور ڈویژن نے نظر انداز کیا، پاور ڈویژن کا کوئی ترجمان نہیں جس سے مؤقف لینے کے لئے رابطہ کیا جا سکے۔