لاہور: 16 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار

09-02-2024

(لاہور نیوز) ایف آئی اے، این سی بی انٹرپول اور امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 16 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خطرناک اشتہاری ملزم کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، ملزم فہد محمود نے لاہور ایئرپورٹ سے یونان فرار ہونے کی کوشش کی، ملزم گزشتہ 16 سال سے گوجرانوالہ پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف سال 2008 میں تھانہ کینٹ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج ہوا تھا ، ایف آئی اے، این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ بعد ازاں ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن لاہور  نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔