پنجاب میں پاور شیئرنگ: پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا اجلاس آج پھر ہو گا

09-02-2024

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے اجلاس آج پھر ہو گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس آج شام 7 بجے گورنر ہاؤس لاہور میں ہو گا، ن لیگ کی جانب سے پیپلز پارٹی کو اجلاس بارے آگاہ کر دیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے کمیٹی ارکان اجلاس میں شرکت سے پہلے اپنا اجلاس کریں گے۔ راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، حسن مرتضیٰ، ندیم افضل چن اور علی حیدر گیلانی کمیٹی میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی کریں گے جبکہ ن لیگ کی جانب سے اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، ملک محمد احمد خان، مریم اورنگزیب اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پنجاب میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے 25 اگست کو ہونے والے اجلاس میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، دونوں جماعتوں کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا گزشتہ اجلاس بے نتیجہ رہا تھا۔ پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ پیپلز پارٹی کے ساتھ پنجاب میں پاور شیئرنگ فارمولے پر عملدرآمد کرنے میں سنجیدہ نہیں۔