ملک بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سپیل رنگ جمانے کو تیار

09-02-2024

(لاہور نیوز) ملک بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سپیل رنگ جمانے کو تیار ہے، خلیج بنگال سے ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گا۔

خلیج بنگال سے پاکستان میں داخل ہونے والی ہوائیں آج اور کل بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کا سبب بن سکتی ہیں، پنجاب، بلوچستان اور اندرون سندھ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے نئی ایڈوائزری جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق چارسدہ، ہنگو، کرم، جنوبی و شمالی وزیرستان، بنوں، ڈی آئی خان میں موسلادھار بارش متوقع ہیں جبکہ بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور وسطی میدانی علاقوں میں طغیانی، اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ پی ڈی ایم اے  نے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا، ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔