کھیلوں کے میدان میں پاکستان مزید کامیابیاں حاصل کرے گا: رانا مشہود
09-01-2024
(لاہور نیوز) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا ہے کہ کھیلوں کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، کھیلوں کے میدان میں پاکستان مزیر کامیابیاں حاصل کرے گا۔
کامن ویلتھ یوتھ چیمپئن شپ 2024 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہود نے کہا کہ استاد کو عزت دیئے بغیر کوئی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ رانا مشہود کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، نوجوانوں کیلئے کام کرنے کا موقع دینے پر پارٹی قیادت کا شکرگزار ہوں، نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کر رہے ہیں، نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کیلئے کوشاں ہیں، نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تربیت فراہم کریں گے، الزامات پر نہیں کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ رانا مشہود نے کہا کہ نوجوانوں کو 10 لاکھ سمارٹ فونز دیں گے، سیاحتی شعبے کے فروغ پر توجہ دی جا رہی ہے، آئی ٹی برآمدات کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔