اداکارہ مریم نفیس کا شادی کے بعد بھی سابقہ بوائے فرینڈ سے رابطے کا انکشاف
08-31-2024
(ویب ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی کے بعد بھی سابق بوائے فرینڈ اور اُن کی فیملی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں مریم نفیس کا کہنا تھا کہ میری ابھی تک اپنے سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ بات چیت ہے جبکہ اس کی فیملی کے ساتھ تو میرے کافی قریبی تعلقات ہیں۔دراصل! میرے سابق بوائے فرینڈ کی بہن میری بیسٹ فرینڈ ہے، اسی وجہ سے میرا اُن کی فیملی میں بھی آنا جانا ہے اور میرے شوہر کو اس بات سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ میرے شوہر نے مجھے میری بیسٹ فرینڈ کے گھر جانے یا اُسے اپنے گھر بُلانے کی اجازت دے رکھی ہے۔میں اپنی بیسٹ فرینڈ کی وجہ سے، اُس کے بھائی یعنی میرے سابق بوائے فرینڈ سے بھی رابطے میں ہوں، ہمارے درمیان دوستی نہیں ہے لیکن کوئی لڑائی بھی نہیں ہے، اگر کہیں ملاقات ہوتی ہے تو بات چیت ہوجاتی ہے۔ واضح رہے کہ مریم نفیس نے سال 2022 میں امان احمد نامی شخص سے شادی کی تھی، اداکارہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی ہیں۔