پنجاب بھر میں 48 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز تبدیل
08-31-2024
(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں 48 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز تبدیل کر دئیے گئے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید علی عمران کا لاہور سے رحیم یار خان تبادلہ کر دیا گیا، نسیم ورک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور تعینات ہو گئے، لاہور، راولپنڈی اور سرگودھا میں 9 مئی کے کیسز کی سماعت کرنیوالے 3 اے ٹی سی ججز کو ہٹا دیا گیا، ججز خالد ارشد، اعجاز آصف اور محمد عباس کو فوری لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ اینٹی کرپشن جج ارشد حسین بھٹہ اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی قیصر بٹ کو بھی ہائیکورٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، سیشن جج راجہ غضنفر علی کا جہلم سے اوکاڑہ تبادلہ کر دیا گیا، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری سرفراز اختر کو سیشن جج بہاولپور تعینات کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔