لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر عزت تار تار کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار
08-31-2024
(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے شادباغ میں لڑکی کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے بتایا کہ ملزم نے لڑکی کو زبردستی قید میں رکھا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، گرفتار ملزم سلمان متاثرہ لڑکی کو ورغلا کر شیخوپورہ لے گیا تھا۔ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کو ملزم کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔ ملزم سلمان کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، متاثرہ لڑکی کے والد نے تھانہ شادباغ میں اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ خواتین سے زیادتی کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔