ڈیمانڈ نوٹس کے باوجود لیسکو انتظامیہ نئے کنکشن کیلئے سامان فراہم نہ کر سکا

08-31-2024

(لاہور نیوز) لیسکو انتظامیہ صارفین کو خوار کرنے لگی، ڈیمانڈ نوٹس کے باوجود نئے کنکشن کیلئے سامان فراہم نہیں کیا جا رہا۔

صارفین کو قیمت ادا کرنے کے باوجود مطلوبہ سامان فراہم نہیں کیا جا رہا، نیو کنکشن کیلئے میٹر  کے ساتھ  10 گز تار کے پیسے بھی وصول کئے جاتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تین ماہ سے صارفین کو صرف میٹر دے کر تار کا انتظام خود کرنے کا کہا جاتا ہے، صارفین ڈیمانڈ نوٹس میں رقم ادا کرنے کے باوجود بازار سے تار لا کر میٹر لگواتے ہیں، لیسکو میں پی وی سی ٹو کور کی شدید کمی ہے، فیلڈ عملہ سٹور سے ملنے والی تار خود رکھ لیتا ہے۔ لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر کی منظوری کے بعد نیا سامان خریدا جا سکتا ہے۔