تحریک انصاف سے مذاکرات کے حق میں نہیں: خواجہ آصف

08-31-2024

(لاہور نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کے حق میں نہیں۔

لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نےسوال کیا کہ محمود اچکزئی کے ذریعے پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے جا رہے ہیں؟ سوال کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میں ایسی کسی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں، صحافی نے سوال کیا کہ آپ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں۔ گفتگو کے دوران صحافی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مستقبل کے حوالے سے سوال کیا جس پر خواجہ آصف نے جواب دیا کہ میں نجومی نہیں، کوئی پیش گوئی نہیں کر سکتا۔