ن لیگ ہی عوام کو مہنگائی اور بھاری بلوں سے نجات دلائے گی: نواز شریف

08-31-2024

(لاہور نیوز) صدر پاکستان مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ن لیگ ہی عوام کو مہنگائی اور بھاری بلوں سے نجات دلائے گی۔

ماڈل ٹاؤن مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ہونے والے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ گھریلو کے بعد صنعتی صارفین کیلئے ریلیف تلاش کر رہے ہیں، معیشت کو پاؤں پر کھڑا کرنا ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہم کام کریں اور دوسرا کوئی آ کر ملک کی ترقی کو روکے اور غلط فیصلے کر کے ملکی ترقی کو ہی روند ڈالے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیوں نے ملک مہنگائی میں دھکیل دیا ہے۔