نجی ہسپتال میں تعینات خاتون گارڈ کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

08-31-2024

(لاہور نیوز) نجی ہسپتال میں ڈیوٹی پر مامور خاتون گارڈ کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ہسپتال میں تعینات گارڈ خاتون نے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں ہراسگی کی کال کی، خاتون کا الزام ہے کہ ملزم اپنے ساتھ باہر لے جانے کیلئے اصرار کررہا تھا اور منع کرنے پر نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی نشاندہی پر ملزم کو حراست میں لے لیا، ملزم کے معافی مانگنے اور آئندہ ایسی حرکت نہ کرنے کی یقین دہانی پر متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کر دیا۔