سپیکر پنجاب اسمبلی کی مریم نواز کو بجلی بل ریلیف پروگرام کے اجراء پر مبارکباد
08-31-2024
(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف کو بجلی بل ریلیف پروگرام کے اجراء پر مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں ملک محمد احمد خان نے قائد محمد نواز شریف، وزیر اعلیٰ مریم نواز کو بجلی بل ریلیف پروگرام کے اجراء پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دورن سیاسی صورتحال اور صوبائی اسمبلی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، پنجاب کے ترقیاتی پراجیکٹس پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بجلی بل پر 46 ارب روپے کے ریلیف دینے کو تاریخ ساز اقدام قرار دیا۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ نے عوام دوست پروگرام کی منظوری دے کر تاریخ ساز اقدام کیا، عوام کا پیسہ ماضی کی روایات کے برعکس اب عوام کو ریلیف پر ہی خرچ ہو رہا ہے۔ سپیکر ملک احمد خان نے کہا کہ بجلی بلوں میں فی یونٹ 14 روپے کا ریلیف عوام کے لئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے۔