ملکی سلامتی اور استحکام کیلئےدہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے، صدر مملکت

08-30-2024

(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع خیبر وادی تیراہ میں کامیاب انٹیلی جنس آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

 صدر مملکت نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشتگردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔ صدر  آصف علی زرداری نے کہا کہ  ملکی سلامتی اور استحکام کیلئےدہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔