ہانیہ عامر کا دلجیت دوسانجھ کے نئے گانے ’مومبتیے‘ پر پسندیدگی کا اظہار
08-30-2024
(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف ترین اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے نئے گانے ’مومبتیے‘ پر پسندیدگی کا اظہارکردیاگیا۔
رپورٹ کےمطابق ہانیہ عامر کی انسٹاگرام ریل میں انہیں میک اپ روم میں شوٹ کی تیاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،اس ویڈیو میں نہ صرف ان کی میک اپ مہارت کا مظاہرہ ہوتا ہے بلکہ انہیں دلجیت کے مدھر گانے پر لپ سنک کرتے اور اس کی دھن پر جھومتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دلجیت دوسانجھ کا گانا “مومبتیے” اپنے دلکش دھن اور پراثر بولوں کی وجہ سے ریلیز کے بعد سے ہی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ یہ گانا معروف نغمہ نگار جانی نے لکھا ہے، اور اس کے میوزک ویڈیو کی ہدایتکاری اروِند کھیڑا نے کی ہے۔