شاہین آفریدی کو بنگلا دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر کرنے پر احمد شہزاد بول اٹھے

08-30-2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے بنگلادیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کرنے پر حیرانگی کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پراحمد شہزاد نے  سلیکٹرز سے سوال پوچھا کہ پہلے آپ زمبابوے سے ہارے، پھر آئرلینڈ سے، ٹی20 ورلڈکپ میں امریکا، بھارت اور اب بنگلادیش سے ہارے تو اِن سب شکستوں کے ذمہ دار صرف شاہین آفریدی تھے؟احمد شہزاد نے کہا کہ شاہین آفریدی کو پاکستان کی خراب کارکردگی کا واحد ذمہ دار نہیں ٹھہرانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام شکستوں پر باقی کھلاڑیوں کو بھی سامنے لایا جائے جن کی وجہ سے پاکستان کو شکستوں کا منہ دیکھنا پڑا، شاہین کو ہٹایا ٹھیک ہے لیکن دیگر پلئیر کو کیوں چھوڑ دیا گیا؟ انکی پرفارمنس کا سوال کون کرے گا؟۔ دوسری جانب احمد شہزاد نے عبداللہ شفیق اور صائم ایوب کی کارکردگی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ بابراعظم کی حالیہ کارکردگی کو بھی اجاگر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ عبداللہ شفیق کی گزشتہ 8 ٹیسٹ میچوں میں کارکردگی، 25 میچوں کے بعد صائم ایوب کی پرفارمنس، بابراعظم کی آخری 14 ٹیسٹ میچوں میں کارکردگی کے بارے میں کیا خیال ہے؟۔