پاک بنگلا دیش دوسرا ٹیسٹ: بارش کے باعث پہلے روز کا کھیل بغیر ٹاس ختم
08-30-2024
(لاہورنیوز) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا دن بارش کی نذر ہوگیا۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے اطراف بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا ٹاس بھی نہ ہو سکا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل مسلسل بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ختم کر دیا گیا، امپائرز نے گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث پہلے روز کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بارش کے باعث پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں میچ سے قبل آخری تیاریوں سے محروم رہی تھیں۔