محمد وسیم کے اٹلی ویزے کا معاملہ، باکسر کی اپیل پر گورنر سندھ حرکت میں آگئے

08-30-2024

(ویب ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قومی باکسر محمد وسیم کی اپیل پر نوٹس لیتے ہوئے اٹلی کے سفارت خانے کو خط لکھ کر باکسر کا ویزہ لگانے کا مطالبہ کردیا۔

گورنر ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ باکسر محمد وسیم کی اپیل پر نوٹس لیتے ہوئےاٹلی کے سفارت خانہ کو لیٹر جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ باکسر محمد وسیم کا ویزہ لگایا جائے۔باکسر محمد وسیم مالٹا میں ڈبلیو بی ایف انٹر کونٹینینٹل ہیوی ویٹ ورلڈ ٹائٹل کے لیے باکسر سبیلو  سے 4 اکتوبر کو مقابلہ کریں گے۔ گورنر سندھ کے نوٹس کے بعد باکسر محمد وسیم بھی گورنر ہاؤس پہنچ گئے اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کئی دنوں سے پریشان تھا اور مجبور ہوکر ویڈیو پیغام میں اپیل کی تھی۔