اساتذہ، پرنسپلز کیلئے بڑی خوشخبری

08-30-2024

(لاہور نیوز) محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے اساتزہ کی رکی ہوئی ترقیوں، مستقل پرنسپلز اور ڈائریکٹر زکی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا۔

لاہور سمیت صوبہ بھر کے 400 کالجز میں مستقل پرنسپلز تعینات کیے جائیں گے، تمام اضلاع میں مستقل ڈائریکٹرز تعینات کیے جائیں گے، 130 لیکچررز کی بطور اسسٹنٹ پروفیسر ترقیوں کیلئے پورٹل 30 اگست سے کھول دیا جائے گا۔ اساتذہ گھر بیٹھے موبائل ایپ کیلئے ذریعے اگلے گریڈ میں ترقیوں کیلئے اپلائی کر سکیں گے جبکہ مستقل پرنسپلز کی تعیناتی کا عمل بھی آن لائن ہوگاؕ امیدوار آن لائن درخواستیں اور کوائف جمع کرائیں گے، لیکچررز کی ترقیوں کیساتھ ہی مستقل پرنسپلز کی تعیناتیوں کا عمل شروع ہو جائے گا تاہم تمام اضلاع میں مستقل ڈائریکٹرز کی تعیناتی بھی مرحلہ وار شروع کی جائے گی۔