پنجاب بھر کے سکولوں میں زیر تعلیم طلبا کیلئے اچھی خبر

08-30-2024

(لاہور نیوز) پنجاب بھر کے سکولوں میں زیر تعلیم لاکھوں طلبا کیلئے پنجاب ایگزمینیشن کمیشن سہ ماہی اور سالانہ امتحان کیلئے بجٹ فراہم کریگا۔

دوئم جماعت تک کے بچوں کا تحریری امتحان نہیں لیا جائے گا، فرسٹ ٹرم امتحان 16 ستمبر اور مڈ ٹرم امتحان 10 دسمبر سے لیا جائے گا، سالانہ امتحان 9 مارچ سے لیا جائے گا جبکہ سوالیہ پیپرز پنجاب ایگزمینیشن کمیشن فراہم کرے گا۔ نیاء تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہو گا، امتحان کیلئے سکولز نان سیلری بجٹ کا استعمال نہیں کریں گے، سکولوں میں دوئم جماعت تک کے بچوں کا زبانی امتحان لیا جائے گا جبکہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پیک امتحان کی مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دیگا۔