سینڈوچ کے شوقین افرد خبردار!ماہرین کی اہم تحقیق سامنے آگئی

08-30-2024

(ویب ڈیسک) ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک سادہ سینڈوچ فلر ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ 15 فیصد تک بڑھا سکتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق محققین نے تقریباً 20 لاکھ افراد کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا جس میں معلوم ہوا کہ ایک دن میں 100 گرام بغیر پروسیس شدہ سرخ گوشت کا استعمال (جو ایک چھوٹے اسٹیک کے برابر ہے ) اس بیماری کی بڑھنے کے 10 فیصد زیادہ خطرے سے تعلق رکھتا ہے۔ نیشنل ہیلتھ سروسز (این ایچ ایس) نے 90 گرام سے زیادہ سرخ گوشت جیسے گائے کا گوشت، بھیڑ کا گوشت، مٹن، کا گوشت، ویل، وینیسن اور بکری، یا پروسیسڈ گوشت کھانے والوں کو مشورہ دیا ہےکہ وہ ایک دن میں 70 گرام یا اس سے کم کا گوشت کھائیں۔ محققین کا کہنا تھا کہ ہماری تحقیق پروسیسڈ گوشت اور غیر پروسیسڈ سرخ گوشت کھانے اور مستقبل میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کے زیادہ خطرے کے درمیان تعلق کے بارے میں اب تک کا سب سے جامع ثبوت فراہم کرتی ہے۔