امتیاز شیخ کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس

08-30-2024

(لاہور نیوز) تحریک انصاف لاہور کے صدر امتیاز محمود شیخ کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر امتیاز محمود شیخ کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس محمد اقبال چودھری نے درخواست پر سماعت کی۔ بعدازاں عدالت نے امتیاز محمود شیخ کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ امتیاز محمود شیخ کی اہلیہ صائمہ شیخ نے اپنے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے شوہر کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ امتیاز شیخ کو غیر قانونی طور سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کیلئے گرفتار کیا گیا، امتیاز شیخ کو ایک برس پرانے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ امتیاز شیخ کیخلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے اور امتیاز شیخ کیخلاف تادبیی کارروائی سے روکا جائے۔