گلوکار شہزاد رائے نے عوام کے سامنے ہاتھ جوڑ دیے،اسکوں میں کچرا نہ پھینکنے کی اپیل

08-29-2024

(ویب ڈیسک) معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے عوام سے مدد طلب کی ہے۔

تفصیلات کےمطابق انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں شہزاد رائے اور ’زندگی ٹرسٹ‘ کے اسکول کی طالبات ہاتھ جوڑے ہوئے نظر آئیں۔ویڈیو میں شہزاد رائے نے اسکول کے ارد گرد کے علاقوں میں صفائی کی حالت پر بات کی۔ انہوں نے اسکول کی سابقہ حالت اور موجودہ بہتری کو بھی دکھایا، جہاں پہلے چرسیوں اور قبضہ مافیا کا راج تھا، وہاں اب اسکول کی بچیاں پڑھ رہی ہیں۔شہزاد رائے نے کہا کہ اسکول کی 3 ہزار بچیاں اہلِ محلہ سے گزارش کر رہی ہیں کہ وہ اسکول میں کچرا نہ پھینکیں۔انسٹاگرام پوسٹ میں گلوکار نے عوام سے مشورہ مانگا کہ کس طرح اسکول کے اطراف میں صفائی برقرار رکھی جا سکتی ہے۔