زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ
08-29-2024
(لاہورنیوز) گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر میں 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔گزشتہ ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر کی مالیت 23 اگست کو 9 ارب 40 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 37 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جس کے بعد مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 77 کروڑ 63 لاکھ ڈالر تک بلند ہوگئی ہے۔