لاہور: 3600 سے زائد سرکاری سکول پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلیں گے

08-29-2024

(لاہو نیوز) شہر میں سرکاری سکولز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جس میں  تین ہزار چھ سو سے زائد سکولز کے لیے معاہدہ شراکت پر دستخط کیے گئے، ان سکولز کو اکیس این جی اوز، بارہ ایجوکیشن نیٹ ورک اور ایک ایجوکیشن ٹیک فرم کے حوالے کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے منصوبے سے اٹھارہ لاکھ سے زائد بچوں کو سکولز میں لایا جائے گا، منصوبے سے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو باعزت روزگار ملے گا۔بہترین کارکردگی دکھانے والے سکولوں کو اپ گریڈ بھی کیا جائے گا۔