پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
08-29-2024
(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی کے بعد مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں 356 پوائنٹس اضافے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 78 ہزار349 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 91 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 77 ہزار 992 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 8 ارب 23 کروڑ 88 لاکھ 24 ہزار 846 روپے مالیت کے 15 کروڑ 13 لاکھ 85 ہزار 422 شیئرز کا لین دین ہوا۔