وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ”بیک ٹو سکول“ کمپین لانچ کر دی

08-29-2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سکول میں سمارٹ کلاس روم پراجیکٹ کا افتتاح کرتے ہوئے ”بیک ٹو سکول“ کمپین لانچ کر دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گورنمنٹ کنیئرڈ گرلز ہائی سکول ایمپرس روڈ کا دورہ کیا اور کمسن بچیوں کی انرولمنٹ رجسٹریشن کمپین کا باقاعدہ آغاز کیا، مریم نواز  نے سمارٹ کلاس روم پراجیکٹ کا افتتاح بھی کیا۔  وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے طالبات سے پودے لگوا کر شجرکاری کا آغاز کیا، دورے کے دوران مریم نواز  نے کمسن بچی کو گود میں اٹھا کر پیار کیا، انہوں  نے ننھی طالبات کو سکول بیگ کا گفٹ بھی پیش کیا۔ مریم نواز  نے ننھی بچی کو خود سکول بیگ پہنایا، سکول بیگ کے ساتھ یونیسف کی طرف سے ایرلی چائلڈ ہولڈ کٹ پیش کی گئیں، یہ بھی یاد رہے کہ یونیسف محکمہ سکول ایجوکیشن کے اشتراک سے ایک ہزار سکول بیگ دے رہا ہے۔  وزیر اعلی مریم نواز کو دیکھ کر طالبات کا جوش و خروش بڑھ گیا، بچیوں سے ملنے مریم نواز خود کلاس روم میں پہنچ گئیں، انہوں نے کلاس روم میں جاکر طالبات سے بات چیت کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔  وزیر اعلیٰ نے فزکس لیب کا بھی دورہ کیا، جہاں وہ بچیوں کے ساتھ فزکس لیب میں بیٹھ گئیں، مریم نواز  نے بچیوں کی خواہش پر ان کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا، اس موقع پر طالبات کا کہنا تھا کہ ہمارا سکول تو بہت اچھا ہو گیا ہے، آپ کے سکول میں آنے پر خوشگوار حیرت ہوئی۔