پنجاب یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس، سابق وائس چانسلر و دیگر بری
08-29-2024
(لاہور نیوز) احتساب عدالت نے پنجاب یونیورسٹی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں عدالت نے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر ملزمان کو بری کر دیا
(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں عدال+++ت نے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر کو بری کر دیا، بری ہونیولے دیگر ملزمان میں دیبا اختر اورنگزیب سمیت نو ملزمان شامل ہیں،نیب لاہور نے ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس واپس کرنے کی استدعا کر رکھی تھی۔ عدالت میں پنجاب یونیورسٹی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت نیب لاہور نے موقف اختیار کیا کہ ریفرنس کا جائزہ لیا ہے، ملزمان کیخلاف شواہد موجود نہیں ہیں۔ نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ ڈاکٹر مجاہد کامران اور دیگر کیخلاف عائد الزامات ثابت نہیں ہوئے اس لیے تمام ملزمان کیخلاف ریفرنس واپس لینے کی اپیل منظور کی جائے، بعدازاں عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران، ڈاکٹر خان راس، دیبہ اختر اور ڈاکٹر حسن مبین سمیت دیگر کو ریفرنس سے بری کر دیا۔