بانی پی ٹی آئی کے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑنے کیخلاف مظاہرے
08-29-2024
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی کے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑنے کے فیصلے پر انٹرنیشنل میڈیا نے احتجاج کیا۔
برطانوی اخبار کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے الیکشن لڑنے کے فیصلے کے خلاف آکسفورڈ یونیورسٹی میں اشتعال اور مظاہرے ہوئے، آکسفورڈ یونیورسٹی کو بانی پی ٹی آئی کے چانسلر کا الیکشن لڑنے کیخلاف ای میلز اور احتجاجی پٹیشن بھی موصول ہوئی۔ ای میلز میں بانی پی ٹی آئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لئے نامناسب امیدوار قرار دیا گیا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق پٹیشن میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ کرپشن کیسز میں سزا یافتہ شخص کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑنا قابل قبول نہیں، آکسفورڈ یونیورسٹی کی انسانیت کے احترام ، اخلاقی اقدار اور لیڈر شپ کے اعلیٰ معیار کے حوالے سے قابل قدر تاریخ ہے۔