ناجائز تعلقات کا شبہ، دوست کو قتل کرنیوالا ملزم ساتھی سمیت گرفتار

08-29-2024

(ویب ڈیسک) ناجائز تعلقات کا شبہ، دوست کو قتل کرنےوالا ملزم ساتھی سمیت گرفتار، ملزمان زاہد رشید اور آصف نے 27سالہ ساجد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔

تفصیلات کےمطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود کے نوٹس پر اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کیا گیا،ملزمان اور مقتول آئس کے نشہ کے عادی ہیں اور ملزم زاہد کے گھر میں اکٹھے ہی نشہ کرتے تھے، ملزم زاہد کو شک تھا کہ ساجد کے اس کی بیٹی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں، جو قتل کی وجہ بنا۔ انچارج انویسٹی گیشن رائیونڈ رانا شرافت علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کیا، ملزم کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت روایتی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا۔