پاکستانی نژاد فٹبالر سجاول مہر سوئٹزرلینڈ کی فٹبال ٹیم میں شامل

08-29-2024

(ویب ڈیسک ) پاکستانی نژاد فٹبالر سجاول مہر کو سوئٹزرلینڈ انڈر 18 فٹبال ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زیورخ ایف سی سے کھیلنے والے 17 سالہ سجاول مہر کا انتخاب فرانس میں ہونیوالے انڈر 18 ٹورنامنٹ کیلئے کیا گیا ہے، سجاول مہر انٹرنیشنل فٹبال میں پاکستان کی نمائندگی کے بھی اہل ہیں۔ سوئٹزرلینڈ کی سینئر انٹرنیشنل ٹیم میں سلیکشن سے قبل تک سجاول کو پاکستان ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔ قومی فٹبال ٹیم کے کوچ اسٹیفین کونسٹنٹائن سجاول مہر کو بلانے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں ، 17 سالہ اٹیکنگ مڈ فیلڈر سجاول مہر کا تعلق پاکستان کے شہر سرگودھا سے ہے۔