وزیراعلیٰ پنجاب نے 25 پارلیمانی سیکرٹریز کے تقرر کی منظوری دے دی
08-29-2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں 25 پارلیمانی سیکرٹریز کے تقرر کی منظوری دے دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسامہ لغاری کو محکمہ زراعت، ملک افتخار احمد اوقاف و مذہبی امور کے پارلیمانی سیکرٹری مقرر، شعیب اویسی بورڈ آف ریونیو، منصور اعظم انرجی، شہریار ملک ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، اجمل خان ہائر ایجوکیشن، سلطان باجوہ ہاؤسنگ، سونیا عاشق انسانی حقوق و مذہبی امور، حسن عسکری شیخ انڈسٹریز کامرس۔ انویسٹمنٹ کے پارلیمانی سیکرٹری ہونگے۔ اس کے علاوہ شازیہ رضوان انفارمیشن اینڈ کلچر، صاحبزادہ غزین عباسی محنت و افرادی قوت، خالد رانجھا لا اینڈ پارلیمانی افیئرز کے پارلیمانی سیکرٹری مقرر، خرم ورک لوکل گورنمنٹ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، محمد زبیر مائنز اینڈ منرل، رانا طارق پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ، ضیاء اللہ شاہ پنجاب ایمرجنسی سروسز کے پارلیمانی سیکرٹری بن گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نوشین عدنان سکول ایجوکیش، میاں شاہد حسین ایس اینڈ جی اے ڈی، ارشد جاوید وڑائچ سوشل ویلفیئر بیت المال کے پارلیمانی سیکرٹری بن گئے، رشدہ لودھی سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، تیمور علی لالی ٹرانسپورٹ کے پارلیمانی سیکرٹری بن گئے، محمد انس محمود یوتھ افیئر اینڈ سپورٹس، سلمیٰ سعدیہ تیمور ویمن ڈویلپمنٹ کی پارلیمانی سیکرٹری مقرر، سلطان حیدر علی چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کے پارلیمانی سیکرٹری بن گئے۔