لیسکو کا پہلے 4 بیجز میں صارفین کو 14 روپے فی یونٹ کا ریلیف

08-29-2024

(لاہور نیوز) بجلی بلوں میں 14 روپے ریلیف کے معاملے پر لیسکو نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عملدرآمد شروع کر دیا۔

لیسکو کے پہلے 4 بیجز میں صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف دے دیا گیا، پہلے چار بیجز کو بل جاری ہونے کے بعد دوبارہ اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لیسکو کی جانب سے ٹیکسز اور بجلی کی قیمت کیلکولیٹ کرنے کے بعد 14 روپے فی یونٹ رقم بلوں سے نکالی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بقیہ رقم ادا کر دی گئی کی تحریر بھی بلوں پر درج کی گئی ہے۔