پیرس میں پیرا لمپکس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب، پاکستانی ایتھلیٹ کا سبز پرچم کیساتھ مارچ

08-29-2024

(لاہور نیوز) پیرس میں پیرا لمپکس کے افتتاح کی رنگا رنگ تقریب ہوئی، ایونٹ میں شریک ایتھلیٹس نے اپنے اپنے قومی پرچم کے ساتھ مارچ کیا۔

پاکستان کے واحد ایتھلیٹ حیدر علی نےسبز ہلالی پرچم کے ساتھ مارچ کیا، افتتاحی تقریب میں فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے شائقین کے دل موہ لئے، میگا ایونٹ میں 4 ہزار 400 ایتھلیٹس ان ایکشن ہوں گے۔ حیدر علی 6 ستمبر کو ڈسکس تھرو کے مقابلے میں حصہ لیں گے، میگا ایونٹ 8 ستمبر تک جاری رہے گا۔