پی سی بی نے جے شاہ کو آئی سی سی چیئرمین شپ کیلئے سپورٹ نہیں کیا
08-28-2024
(لاہور نیوز) بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جے شاہ کو آئی سی سی چیئرمین شپ کیلئے سپورٹ نہیں کیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جے شاہ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے 16 میں سے 15 ارکان کی حمایت حاصل تھی، پی سی بی نے جے شاہ کی نامزدگی کے وقت خاموشی اختیار کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جے شاہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے، جے شاہ یکم دسمبر سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔