ڈنمارک ایمبیسی نے باکسر محمد وسیم کا ویزا مسترد کردیا
08-28-2024
(لاہورنیوز) ڈنمارک ایمبیسی نے پاکستانی پروفیشنل باکسر محمد وسیم کا ویزا مسترد کر دیا۔
ذرائع کے مطابق محمد وسیم کی ورلڈ ٹائٹل فائٹ 4 اکتوبر کو مالٹا میں شیڈول ہے ، باکسر نے ٹریننگ کے لیے ڈنمارک جانا تھاجبکہ ڈنمارک ایمبیسی نے 40دن بعد ویزا مسترد کر دیا۔باکسر محمد وسیم نے کہا کہ ورلڈ ٹائٹل فائٹ میرے لیے بہت اہم ہے، مس نہیں کرنا چاہتا، حکومت پاکستان مجھے ویزا دلوانے میں مدد کرے۔