زارا نور عباس نے بیٹی کا چہرہ مداحوں کو کیوں نہیں دکھایا؟اداکارہ نے حقیقت سے پردہ اٹھادیا
08-28-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی بیٹی نورِ جہاں کا چہرہ نہ دکھانے کی وجہ آخر کار مداحوں کو بتا دی۔
زارا نور عباس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کیں جن میں اداکارہ کے ہمراہ اُن کی ننھی شہزادی ‘نورِ جہاں’ بھی موجود ہیں لیکن ان تصاویر میں زارا نور نے مداحوں کو اپنی بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بیٹی کے نام جذباتی پیغام تحریر کیا، اُنہوں نے کہا کہ یہ پیغام میری نورِ جہاں کی بیماری کے دنوں کے نام ہے، وہ طبیعت ناسازی کی وجہ سے دیر رات تک جاگتی اور صبح جلدی اُٹھتی، ان دنوں میں میرے لیے سب سے اہم میری بیٹی ہوتی ہے۔ زارا نور عباس نے کہا نورِ جہاں نے مجھے بہادر اور اپنا محافظ بنایا ہے، میں اپنی بیٹی سے اس قدر محبت کرتی ہوں کہ اُس کی خاطر سب کچھ کرلوں گی۔اداکارہ نے بیٹی کا چہرہ نہ دکھانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نورِ جہاں کا چہرہ جلدی نہیں دکھاؤں گی کیونکہ نظر لگ جائے گی لہٰذا تب تک آپ صرف بچی کی اماں کو برداشت کریں۔ واضح رہے کہ رواں سال 27 مارچ کو زارا نور عباس اور اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے نورِ جہاں رکھا۔