آپ کو ہارٹ اٹیک ہوسکتاہے!ماہرین نے شور شرابے والے محلے کے رہائشیوں کو خبردار کردیا
08-28-2024
(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ شور شرابے والا علاقہ دل کی صحت متاثر کرکے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیق میں پتا چلا ہے کہ اگر 50 سال سے کم عمر کے لوگ شور مچانے والے علاقے میں رہتے ہیں تو دل کے دورے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔اسی طرح ایک اور تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ دل کے دورے سے بچ جانے والوں میں بھی دل کی صحت کا خطرہ اور زیادہ ہوجاتا ہے اگر اگر محلے میں شور شرابے کا مسئلہ ہو۔محققین کا مزید کہنا تھا کہ یہ اعداد و شمار بصیرت فراہم کرتے ہیں کہ شور کی نمائش دل کی صحت کو خاطر خواہ متاثر کرتی ہے۔