نجی موٹر کمپنی کی جانب سے اولمپئن ارشد ندیم کو گاڑی کا تحفہ

08-28-2024

(لاہورنیوز) نجی موٹر کمپنی کی جانب سے اولمپئن ارشد ندیم کو گاڑی کا تحفہ دے دیا گیا ۔

پیرس اولمپکس میں ملک کانام روشن کرنیوالے ارشد ندیم کو سندھ حکومت کی جانب سے گاڑی کا رجسٹریشن نمبر ANO 9297 دیا گیا ۔کراچی میں گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرے کوچ اور ڈاکٹر نے مجھ پر بہت محنت کی ، پیرس اولمپکس میں اللہ نے عزت دی،کوچ سلمان بٹ ،ڈاکٹر علی شیر باجوہ صاحب نے بھی بہت محنت کی ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ 2012 میں ایتھلیٹکس کا آغاز کیا، 2012 سے پہلے کرکٹ، بیڈمنٹن اور کبڈی کھیلتا تھا۔ارشد ندیم نے کہا کہ ایتھلیٹکس کھیل میں میرے بھائی مجھے لائے ، 2015میں آل پنجاب جیولین تھرو کا چمپئن بنا ، واپڈا اور آرمی کھلاڑیوں کو زیادہ سپورٹ کرتے ہیں، دس بار پاکستان کا ریکارڈ توڑا اور ابھی بھی پاکستان کا چمپئن ہوں ۔