تاجر دوست سکیم، ایف بی آر نے آسان ٹیکس ریٹرن فارم جاری کردیا: نعیم میر

08-28-2024

(لاہور نیوز) چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست سکیم نعیم میر نے کہا کہ ایف بی آر نے آسان ٹیکس ریٹرن فارم جاری کر دیا۔

      لاہور میں اپنے ایک بیان میں نعیم میرکا کہنا تھا کہ آسان ٹیکس ریٹرن فارم تاجر دوست سکیم کے تحت جاری کیا گیا، نان فائلرز آسان ٹیکس ریٹرن فارم پُر کریں اور فائلر بن جائیں، فائلر بنتے ہی 236 G اور 236 H کا ٹیکس بلترتیب 0.1 فیصد اور 0.5 فیصد ہو جائے گا جو ایڈجسٹ ایبل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر دوست سکیم کے تحت وصول کیا گیا ایڈوانس ٹیکس بھی ایڈجسٹ ایبل ہو گا، آسان ٹیکس ریٹرن میں ٹریڈر اپنا بینک اکاؤنٹ نمبر درج کرے گا، اس بینک اکاؤنٹ میں ریفنڈ کی رقم خودکار طریقے سے ریفنڈ ہو جائے گی۔ نعیم میرکا کہنا تھا کہ آسان ٹیکس ریٹرن میں ظاہر کی گئی آمدن پر ٹیکس لگایا جائے گا، آسان ٹیکس ریٹرن خود کار طریقے سے ٹریڈر کو اس کا واجب الادا ٹیکس بتا دے گا، ہم اب وعدوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست سکیم کا مزید کہنا تھا کہ تاجر بھی احتجاج کا راستہ چھوڑیں اور مذاکرات کی میز پر آجائیں یہ ہم سب کا ملک ہے اور ہم نے ملکر ہی اسے چلانا ہے۔