وزراء صحت کا لاہورایئر پورٹ کا دورہ، منکی پاکس کی روک تھام کے اقدام کا جائزہ لیا
08-28-2024
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت بھی ایئر پورٹس پر منکی پاکس کی روک تھام کے لیے متحرک ہو گئی۔
ڈی جی سول ایوی ایشن کی میٹنگ کے بعد وزیر صحت پنجاب نے ایم پوکس کے حوالے سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب خواجہ عمران نذیر، وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ پنجاب خواجہ سلمان رفیق اور چیئرمین و ٹیکنیکل ایڈوائزر پنجاب برائے ایم پوکس پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم بھی موجود تھے۔ وزیر صحت ودیگر نے ایم پوکس کے خلاف ایئرپورٹ پر بارڈر ہیلتھ سروسز اور پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا، ایئر پورٹ حکام نے انہوں نے بتایا کہ مشتبہ مسافروں کا معائنہ انٹرنیشنل آرائیول لاؤنج کے آئسولیشن روم میں لاؤنج کیا جا رہا ہے۔ پی اے اے کی طرف سے انٹرنیشنل آرائیول لاؤنج میں ہینڈ سینیٹائزر رکھے گئے ہیں، مسافروں کے رابطے میں آنے والےسٹاف نے ماسک پہنے ہوئے تھے۔ مشاہدے کے دوران ڈاکٹر جاوید اکرم نے تجاویز دیتے ہو کہا کہ عارضی قرنطینہ سیٹ آپ کے لیے رائل سوئس ہوٹل لاہور سے 10 کمروں کے لیے رابطہ کیا جا سکتا ہے، اخراجات بی ایچ ایس منسٹری آف این ایچ ایس آر سی برداشت کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور ایئرپورٹ پر حج لاؤج کے کچھ حصے کو 90 دنوں کے لیے قرنطینہ کے عبوری انتظامات کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔