پرویزالہیٰ کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے کا اقدام چیلنج

08-28-2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی، راسخ الہیٰ اور زارا الہیٰ نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

درخواست میں وزرات داخلہ کو بذریعہ سیکرٹری اور ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چودھری پرویز الہیٰ پر درج مقدمات کی عدالتوں سے ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں، پرویز الہیٰ 20 ستمبر سے 5 اکتوبر تک عمرہ اور یوکے کیلئے جانا چاہتے ہیں۔ درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ پرویز الہیٰ سمیت دیگر کے نام بھی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ہونے کے باعث بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کے اقدام کو کالعدم قرا دیتے ہوئے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے ناموں کو نکالنے کا حکم دے۔