بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف واپڈا پیغام یونین سراپا احتجاج

08-28-2024

(لاہور نیوز) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف واپڈا پیغام یونین سراپا احتجاج بن گئے۔

واپڈا پیغام یونین نے لیسکو ہیڈکوارٹرز کے باہر احتجاجی میدان لگایا، مظاہرین  نے حکومت اور لیسکو انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مرکزی صدر واپڈا پیغام یونین سراج الدین ثاقب اور سیکرٹری توقیر اسلام نے کہا کہ حکومت آئی پی پیز معاہدوں سے توجہ ہٹانے کیلئے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی طرف جا رہی ہے، آئی پی پیز سے کئے گئے معاہدے فوری ختم کئے جائیں۔ واپڈا پیغام یونین کے عہدیداروں نے مزید کہا کہ  نجکاری کے بعد کے الیکٹرک کی مثال سب کے سامنے ہے، حکومت اسے 169 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے، منافع بخش کمپنیوں کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔